لاہور‘ پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہوگا،جلسے کے سیکورٹی انتظامات، 3 ہزار پولیس اہلکارتعینات ، آزادی چوک کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا

اتوار 28 ستمبر 2014 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء مینارپاکستان گراو نڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ آج اتوار کوہوگا جلسے کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کے لئے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ آزادی چوک کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے 60 وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔ جلسہ گاہ کے اندراورباہر 50 ایس ایچ او،20 ڈی ایس پی اور 3 ایس پی ڈیوٹی دیں گے۔ سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی جلسہ گاہ کے اندر اور باہر موجود ہونگے۔