انسانی حقوق کی تنظیم نے نریندر مودی تک امریکی سمن پہنچانے والے شخص کیلئے 10ہزار امریکی ڈالر کا اعلان

اتوار 28 ستمبر 2014 09:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تک امریکی عدالت کا سمن پہنچانے والے شخص کیلئے دس ہزار امریکی ڈالر کا اعلان ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی عدالت نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات کیس میں اکیس روز کے اندر طلب کررکھا ہے اور وہ ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے امریکہ میں مقیم ہیں ۔ امریکی عدالت کا سمن نریندر مودی کو پہنچانے والے شخص کیلئے انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے یہ اعلان کیا ہے جو شخص امریکی عدالت کا سامن بھارتی وزیراعظم کو پہنچائے گا اسے دس ہزار امریکی ڈالر بطور انعام دیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :