بنگلور سٹیڈیم لاہوری شیروں کی گرج سے خاموش ہوگیا ، لاہور لائنز نے ڈولفنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16رنز سے شکست دیکر پول میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،164رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز 9وکٹ پر148رنز بنا سکے ، روبی فریکلنگ کے 6چھکوں پر 63رنز بھی ڈولفنز کو شکست سے نہ بچا سکے ، لاہور لائنز کی جانب سے عمر اکمل کے شاندار 73 رنز مین آف دی میچ دیا گیا ، سعد نسیم کے 43رنز ، محمد حفیظ ، عدنان رسول اور وہاب ریاض کی 2,2وکٹیں

اتوار 28 ستمبر 2014 08:27

بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء )بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستانی شیروں نے افریقن ڈولفنز کو ہرا کر پول میں پوزیشن مستحکم کرلی ، لاہور لائنز نے ڈولفنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16رنز سے شکست دی ،لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ 73رنز کی اننگز کھیلی ، سعد نسیم 43رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ڈولفنز کی جانب سے روبی فریکنلک نے شاندار 63رنز کی اننگز کھیل کر شیروں کے ہوش اڑا دیئے مگر وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ۔

بنگلور میں ہونے والے میچ میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر فیصلہ کیا تو ابتدائی تین وکٹیں صرف 22رنز پر گر گئی مگر عمر اکمل اور سعد نسیم کی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ڈولفنز کو مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 164رنز کا بڑا ہدف دیدیا ، عمر اکمل 73اور سعد نسیم نے 43رنز بنائے ، کپتان حفیظ صرف 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے دیگر کھلاڑیوں میں اوپنرز احمد شہزاد 6اور ناصر جمشید نے 10رنز بنائے آصف رضا 19رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

ڈولفنز کی جانب سے فریلنک نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایبٹ اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ڈولفنز کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا لاہور لائنز کے باؤلرز نے کسی کھلاڑی کو جم کر نہ کھیلنے دیا اور ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں جس کے باعث ڈولفنز دباؤ میں آگئے اور یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گنواتے رہے ۔ ڈولفنز کی جانب سے روبی فریکنلک نے چھکوں کی بارش کردی اور 63رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ۔

کپتان مان وائیک 36،وینڈر 29رنز بنا کر نمایاں رہے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے ۔ لاہور لائنز کی جانب سے کپتان محمد حفیظ ، مصطفی اقبال اور سعد نسیم نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عدنان رسول اور وہاب ریا ض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا عمر اکمل کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :