قاہرہ: حسنی مبارک پر قتل اور کرپشن کے مقدمات کا فیصلہ موخر،ساری عمر مصر کا دفاع کیا ہے، مبارک کا عدالت میں بیان

اتوار 28 ستمبر 2014 09:15

قاہر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) مصری عدالت نے طویل عرصہ تک مصر میں اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والے سابق صدر حسنی مبارک کیخلاف مقدمے کا فیصلہ 29 نومبر تک موخر کر دیا ہے۔ حسنی مبارک پر مظاہرین کے قتل اور کرپشن کے الزامات عائد ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ سنانے سے پہلے عدالت میں ایک مختصر دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں پیش کار نے اس عمل پر روشنی ڈالی جس سے گزر کر اس عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے سربراہ نے بتایا کہ عدالتی کارروائی ایک لاکھ ساٹھ ہزار دستاویز پر مشتمل ہے۔قاہرہ کی ایک عدالت نے حسنی مبارک کو 2011 میں ان کی اقتدار سے بے دخلی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے قتل کا قصور وار پایا تھا اور بعد میں انہیں اور ان کے وزیر داخلہ حبیب العدلی کو 2012 میں سزا سنائی تھی۔تاہم سزا پانے کے بعد فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی تھی اور اپیل پر عدالتی کارروائی 2013 میں شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :