حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران سٹوڈنٹس کی ” گو نواز گو “ کی شدید نعرے بازی ، حمزہ شہباز ٹورازم پر تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ،سٹوڈنٹس کے غصے کو دیکھتے ہوئے حمزہ شہباز کو پیچھے کا راستہ اختیار کرنا پڑا ، ہم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں ،11بجے تقریر کا ٹائم تھا ، طلبا 9بجے کے بیٹھے ہوئے تھے ، حمزہ شہباز 1بجے آئے ، ٹوراز م ڈے کو چھوڑ کر دھرنوں پر کیوں بات کی ، سٹوڈنٹس ، ہم چاہے تو تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں ” پاگل عمران پاگل “ کے نعرے لگواسکتے ہیں مگر تصادم نہیں چاہتے ، مذکورہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں ، رانا ثناء اللہ ، اب ملک بھر سمیت پوری دنیا میں تبدیلی آچکی ہے ، پشاور کے بعد لندن اور اب حمزہ شہباز کی تقریر میں سب نے دیکھ لیا ، ناز بلوچ

اتوار 28 ستمبر 2014 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) لاہور میں میں حمزہ شہباز کی تقریر میں سٹوڈنٹس کے شدید ” گو نواز گو “ کے نعروں کے باعث حمزہ شہباز تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔ ہفتہ کے روز لاہور میں ٹورازم کی تقریر 11بجے شروع ہوئی تھی لیکن کالجز پنجاب یونیورسٹی اور سکولوں کے طلباء 9بجے سے آئے ہوئے تھے جبکہ حمزہ شہباز تقریر کیلئے ایک بجے آئے تو سٹوڈنٹس نے شدید غصے میں تھے جونہی حمزہ شہباز شریف ٹورازم پر بات چیت شروع کی تو سٹوڈنٹس خاموشی سے سنتے رہے لیکن جونہی حمزہ شہباز نے ٹورازم کی تقریر سے ہٹ کر دھرنوں کی بات کرنے لگے تو تمام سٹوڈنٹس سراپا احتجاج ہوگئے اور تمام سٹوڈنٹس نے ” گو نواز گو “ کے نعروں سے حال کو سر پر اٹھا لیا جس کے باعث حمزہ شہباز کو تقریر کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا جبکہ جب حمزہ شہباز گاڑی میں بیٹھنے کیلئے ہال سے روانہ ہونے لگے تو تمام سٹوڈنٹس نے حمزہ کے سامنے شدید نعرے بازی بلند کی جس کے باعث حمزہ شہباز کو پیچھے کا راستہ اختیار کرنا پڑا اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ وہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں جو کہ گیارہ بجے کی بجائے ایک بجے آکر تقریر کرتے ہیں اور ٹورازم کی تقریر کی بجائے سیاست اور دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں جبکہ آج ٹورازم ڈے ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے مذکورہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) چاہے تو تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے پر ” پاگل عمران پاگل عمران “ کے نعرے لگواسکتی ہے لیکن نتیجہ تصادم ہوگا اس لئے ایسے اقدام کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ہماری قیادت آج ہمیں حکم دے تو تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان کا گھر سے نکلنا محال کردینگے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ اب ملک بھر سمیت پوری دنیا میں تبدیلی آچکی ہے اور اب ان لوگوں کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا اس کا عملی مظاہرہ پشاور میں (ن) لیگ کے جلسے کے بعد لندن اور اب حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران بھی سب نے دیکھ لیا ہے ۔