کراچی ،شاہ محمود قریشی صحافیوں سے بات چیت کے دوران پوچھے سوال کا جواب دینے سے گریز

اتوار 28 ستمبر 2014 09:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب صحافیوں سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ملتان والے گھر کے بل جمع کرا دئیے جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ غیر ضروری سوال ہے اس پر بات نہیں کر نا چاہتا۔

متعلقہ عنوان :