ایشین گیمز ، باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے محمد وسیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ٹیبل ٹینس ایونٹ میں پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی ملی جلی رہی جبکہ شوٹنگ اور ریسلنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 28 ستمبر 2014 08:27

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز کیباکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے محمد وسیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ٹیبل ٹینس ایونٹ میں پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی ملی جلی رہی جبکہ شوٹنگ اور ریسلنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انچیون میں جاری ایونٹ میں باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے چْنگل ری کے خلاف کامیابی حاصل کی، انہوں نے حریف کو پوائنٹس کی بنیاد پر زیر کیا، ٹیبل ٹینس میں مردوں اور خواتین کی ٹیم نے اچھا آغاز کیا تھا، مینز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے مکاؤ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے ہرایا لیکن دوسرے میچ میں جاپان کے خلاف تین صفر سے شکست ہوگئی۔

اسی طرح ویمنز ایونٹ میں پاکستان نے منگولیا کو تین صفر سیزیر کرلیا مگردوسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف ٹیم ہار گئی، شوٹنگ میں مینز ففٹی میٹر رائفل تھری پوزیشن میں پاکستان کے محمد ایاز کی 36ویں اور صدیق عمر کی 41 ویں پوزیشن رہی، فری اسٹائل ریسلنگ کے57 کلوگرام مقابلے میں محمد بلال کو ترکمانستان کے ریسلر کے خلاف ناکامی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :