افغانستان بم دھماکے ، جھڑپیں 17طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ،4فوجی بھی زخمی ہوئے

اتوار 28 ستمبر 2014 09:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) افغانستان میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں سترہ طالبان ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا صوبہ قندوز میں ایک فوجی گاڑی میں نصب کیا گیا بم پھٹنے سے چار فوجی زخمی ہوگئے ۔ صوبہ فاریاب میں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں سترہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب طالبان نے اچانک سکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔

متعلقہ عنوان :