سٹیٹ بینک کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات،بینکاری کے شعبے کی سہ ماہی کارکردگی کے بارے بریفنگ

اتوار 28 ستمبر 2014 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء ) سٹیٹ بینک کے ایک وفد نے ہفتہ کے رورز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد نے بینکاری کے شعبے کی سہ ماہی کارکردگی کے بارے میں وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

نظام میں سرمائے کی وافر دستیابی ' بینکوں میں رکھوائی گئی رقوم میں اضافے اور منافع سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ نے بینکاری کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کو سراہا۔