پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کر دی، کرکٹ بورڈ نے کوچ گرانٹ فلاور کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا، سیالکوٹ پولیس نے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا، سڑک کنارے بے یارو مدد گار مدد کا انتظار کرتے رہے، گوجرانوالہ ضلع کی حد عبور کی تو سیکورٹی پر مامور مستعد پولیس اہلکاروں نے آنکھیں پھیر لیں، ایک گھنٹہ انتظار کے بعد بغیر سکیورٹی کے اپنی گاڑی میں روانہ ہوگئے

اتوار 28 ستمبر 2014 08:30

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سیالکوٹ پولیس نے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا اور وہ سڑک کنارے بے یارو مدد گار مدد کا انتظار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

چہرے پر خوف ، آنکھوں میں انتظار اور دل میں نہ جانے کیا ، سیکورٹی کی دہائی دیتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سیالکوٹ پولیس نے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا۔

سیالکوٹ کے راستے جاتے ہوئے انہوں نے جب گوجرانوالہ ضلع کی حد عبور کی تو سیکورٹی پر مامور مستعد پولیس اہلکاروں نے آنکھیں پھیر لیں۔ مہمان کرکٹر سڑک کنارے کھڑے سیالکوٹ سکواڈ کا انتظار کرتے رہے۔ اوٹھیاں چیک پوسٹ پر ایک گھنٹہ تک سیکیورٹی سکواڈ کا انتظار کرتے رہے کسی کے نہ آنے پر غیر ملکی کوچ بغیر سیکیورٹی اپنی گاڑی پر روانہ ہوگئے۔