10 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے،مسجد حرام عازمین حج سے کھچا کھچ بھر گئی،عازمین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری

اتوار 28 ستمبر 2014 09:11

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء)فریضہ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے عازمین حج کی حجاز مقدس آمد جاری و ساری ہے۔ ذی الحج کے پہلے جمعہ کو مسجد حرام میں عازمین حج سے مسجد میں غیر معمولی رش دیکھا گیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ نے مسجد حرام میں ھجوم کی تصاویر جاری کی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ مسجد عازمین حج سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور فرزندان توحید نماز جمعہ کی ادائی کے علاوہ بیت اللہ کے طواف میں مصروف تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کو علی الصباح سے مسجد حرام میں مقامی نمازیوں اور اندرون اور بیرون ملک سے آئے عازمین حج کا رش لگنا شروع ہو گیا تھا۔ جیسے جیسے نماز جمعہ کا وقت قریب آتا گیا ھجوم بڑھتا گیا۔ اس موقع پر عازمین حج کی رہ نمائی اور ان کی ہر ضرورت پوری کرنے کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے تسلی بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حجاج کرام کی خدمت پر مامور رضاکار اور سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور پوری تن دہی سے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

ایام حج قریب آتے ہی بیرون اور اندرون ملک سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ 26 ستمبر تک 11 لاکھ 28 ہزار 742 عازمین حج کی اندرون اور بیرون ملک سے مکہ مکرمہ آمد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ہوائی جہازوں کے ذریعے 52 ہزار 109 ، زمینی راستے سے 12 ہزار 616 اور سمندری راستے سے 40 ہزار 537 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ برس کی نسبت نسبت تین فی صد زیادہ ہے

متعلقہ عنوان :