پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیمیں برائے فروخت،تمام رینجل ٹیموں کو تین کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ،اے کیٹگریز کی ٹیم کی قیمت 3کروڑ روپے سے شروع ہوگی، بی کیٹیگری کی کم از کم قیمت 2کروڑ اور سی کیٹیگری کی قیمت 1کروڑ رکھی گئی ہے، پی سی بی

اتوار 28 ستمبر 2014 08:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کے لئے پیش کردیں ہیں، تمام رینجل ٹیموں کو تین کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق اے کیٹگریز کی ٹیم کی قیمت 3کروڑ روپے سے شروع ہوگی، بی کیٹیگری کی کم از کم قیمت 2کروڑ اور سی کیٹیگری کی قیمت 1کروڑ رکھی گئی ہے۔فروخت کیلئے پیش کی گئی ٹیموں میں لاہور،سیالکوٹ ،کراچی اور فیصل آباد کی ٹیمیں اے کیٹیگری میں شامل ہیں، جب کہ ٹیم خریدنے والی کمپنی تمام مالی فوائد میں حصہ دار ہوگی، ریجنل ٹیم سلیکشن میں اونر، ریجنل ایسوسی ایشن اور بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :