مڈغاسکر ،سابق صدر جلاوطنی سے واپسی پر گرفتار

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:14

انتانناریو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)مڈغاسکر کے سابق صدر مارک راوالوماننا کو گزشتہ روز جنوبی افریقہ میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر نے کے بعد وطن واپسی کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا ، یہ بات مقامی ریڈیو نے بتائی۔

(جاری ہے)

نجی ریڈیو فری ایف ایم کے مطابق سکیورٹی فورسز اس وقت سابق رہنما کو گرفتار کرنے کے لئے حرکت میں آئیں جب وہ 2009ء میں اپنی معزولی کے بعد سے جلاوطن رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر اپنے گھر میں حامیوں سے خطاب کرنے جارہے تھے۔