وفاقی کابینہ میں آئندہ دس روز میں توسیع اور ردو بدل کا امکان، عوامی نیشنل پارٹی کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) وفاقی کابینہ میں آئندہ دس روز میں توسیع اور ردو بدل کا امکان ہے ‘ عوامی نیشنل پارٹی کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ دس روز میں ہوں گی آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، اعجاز الحق اور ماروی میمن کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا عوامی نیشنل پارٹی کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر کیلئے نام بھی پارٹی خود ہی دے گی ماروی میمن کو مریم نواز کی جگہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن بنایا جانے کا امکان ہے۔