سٹیفن پولٹوراک یوکرائن کے سال کے چوتھے وزیر دفاع نامزد ،پارلیمنٹ کی تصدیق

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:14

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)یوکرائنی صدر پیٹروپوروشینکو نے نیشنل گارڈ کا حصہ رضارکارانہ فورسز کے سربراہ سٹیفن پولٹوراک کو جنگ زدہ سابق سوویت ملک کے سال کے چوتھے وزیر دفاع کے طور پر نامزد کردیا ہے ۔پوروشینکو نے اتوار کے روز ویلیری گلیٹے کا استعفیٰ قبول کیا تھا جن پر اگست میں کریملن نواز مزاحمت کاروں کے لئے کام کر نے کا الزام تھا جس میں 100سے زائد یوکرائنی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یوکرائن کی پارلیمنٹ نے منگل کو نیشنل گارڈ کے سربراہ سٹیفن پولٹوریک مارچ میں جزیرہ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد سابق سوویت ریاست کے چوتھے وزیر دفاع کے طور پر نامزدگی کی تصدیق کردی ہے۔صدر پیٹرو پوروشنکو نے اپنے پیشرو ولاری گلٹے کی جانب سے استعفی جمع کرنے کے بعد علیحدہ مشرق میں روسی نواز باغیوں کے ساتھ محاذ پر لڑنے والے جنگجوؤں کے سربراہ کو نامزد کردیا۔پولٹوریک کی نامزدگی ایک کے مقابلے میں 245ووٹ سے منظور کی گئی۔