ترکی،تین گرفتار جرمن فوٹو جرنلسٹس رہا

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:14

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)ترک حکام نے ملک کے جنوب مشرقی اہم کرد علاقے میں گرفتار کئے گئے تین جرمن فوٹو جرنلسٹوں کو ایک دن سے زائد حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا،یہ بات صحافیوں نے گزشتہ روز بتائی۔فری لانس فوٹو رپورٹرز بجیورن کائٹز مین،روبن مارٹن نیوگبائر اور کرسچن کروڈوٹزکی کو ہفتے کو رات گئے اس وقت گرفتار کیا گے تھا جب وہ دیارباقر شہر میں کرد نواز مظاہرین کی کوریج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کائٹس نے اور کروڈوٹزکی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انہیں 30گھنٹے سے زائد حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیاگیا اور پراسیکوٹرز کے ساتھ ملاقات ہو رہی ہے،اس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ان کو ملک بدر کرنا چاہئے۔ان کی رہائی کی میڈیا حقوق این جی او رپورٹرز سان فرانٹائرز (رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز) نے بھی تصدیق کی ہے۔جرمنی کی کرد گروپ سواکا آزاد نے کہا ہے کہ تینوں پر جاسوسی کا الزام تھا۔رپورٹرز دیارباقر اور دیگر ترک شہروں میں انقرہ کی جانب سے اہم کرد شامی قصبے کوبینی دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے قبضے میں جانے سے روکنے کیلئے فوجی مداخلت سے انکار پر پھوٹ پڑنے والے ہلاکت خیز مظاہروں کی کوریج کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :