افغانستان میں طالبان کے حملے ، بم دھماکے میں 6 پولیس افسران سمیت 8 افراد ہلاک ، صوبہ لوگر میں پولیس چوکی پر اچانک حملہ کیا گیا جس میں 6 پولیس آفسران ہلاک ہوئے ، کابل میں کار بم دھماکے میں 2 افراد مارے گئے، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی، پولیس چیف

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء ) افغانستان میں پولیس چوکی پر طالبان کے تازہ حملے اور بم دھماکے میں 6 پولیس افسران سمیت8افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلعی پولیس چیف نے بتایا کہ طالبان نے ضلع باراکی باراک میں پولیس چوکی پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 پولیس آفسران ہلاک ہوگئے جب کہ کابل میں کار بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مزید حملے جاری رکھے جائیں گے۔

افغان وزیر داخلہ عمر داود زئی نے اعتراف کیا کہ اسلحہ کی کمی کے باعث پولیس کی کارگردگی متاثر ہورہی ہے اورانہیں زیادہ بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان جدید اور بھاری ہتھیار سے لیس ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کے حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ رواں سال اب تک 7 ہزار سے زائد افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔