سعودی عرب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک امریکی شہری ہلاک، ایک زخمی، فائرنگ کنگ فہد اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کی گئی ، حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء ) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک امریکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کنگ فہد اسپورٹس کمپلیکس کے قریب مسلح شخص نے وہاں سے گزرنے والے 2 امریکی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں پرحملے کا یہ واقعہ 2003اور 2006 میں پیش آنے واقعات کے بعد پہلا واقعہ ہے۔