ارکان پارلیمنٹرین کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اثاثے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، سینیٹ و قومی اسمبلی کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سترہ ااکتوبر کو سینیٹ اور بیس اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی ،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پرویز خٹک کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) ارکان پارلیمنٹرین کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اثاثے جمع کرانے کی آج بدھ کو آخری تاریخ ہے سینیٹ و قومی اسمبلی کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سترہ ااکتوبر کو سینیٹ اور بیس اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی تفصیلات کے الیکشن کمیشن میں ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی آج بدھ کو آخری تاریخ ہے اگر پارلیمنٹ کے اجلاس تک جن ارکان اسمبلی نے اثاثے جمع نہیں کرائے وہ قومی اسمبلی سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے اس حوالے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس بھی جاری کرے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نو سو تین سی ارکان اسمبلی نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کر ائے ہیں

جبکہ ٹوٹل تعد گیارہ سو چوہتر ہے سینیٹ سے سو ،قومی اسمبلی سے دو سواٹھاتر،پنجاب سے دو سو انچاس ،سندھ سے ایک سو چوتیس کے پی کے سے ستاسی اور بلوچستان سے پچپن ارکان نے جمع کرائے ہیں جبکہ دو سو چوسٹھ ارکان ابھی تک اثاثے جمع نہیں کرائے ۔

(جاری ہے)

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پرویز خٹک کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک سمیت اب تک 168 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 903 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں جن میں سینیٹ کے 100 اور قومی اسمبلی کے 278 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 134، پنجاب کے 249، خیبرپختونخوا کے 87 اور بلوچستان اسمبلی کے 55 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 268 ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اگر پرویز خٹک نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی تو ان کی اسمبلی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔