مصباح الحق ہی 2015ء ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان ہونگے ، شہریار خان ،تیسرے ون ڈے میں نہ کھیلنا مصباح کا ذاتی فیصلہ تھا ، پی سی بی کا اس پر موقف واضح ہے ، کپتانی کے حوالے سے تنازعے پر افسوس ہوا ،2015ء سے انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہو جائینگی ،بھارت آئندہ 8سالوں کے دوران 6سیریز ہمارے ساتھ کھیلے گا ، سری نواسن نے معاہدوں پر عمل کی یقین دہانی کرائی ہے ،آئی سی سی قوانین کی تبدیلی کے بعد محمد عامر کو رعایت مل سکتی ہے ،پوری کوشش ہے سعید اجمل ورلڈ سکواڈ کا حصہ ہوں ، ثقلین مشتاق نے مثبت پیش رفت کا اشارہ دیا ہے ، شاہد آفریدی نے غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں ، پی سی بی حکام پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں ، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا ،بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ، بھارتی میڈیا بھی ہمارے خلاف ہے ، دونوں ممالک کو کہا ہے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے ، آئی سی سی کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا ، چیئرمین پی سی بی کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 15 اکتوبر 2014 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق ہی 2015ء ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان رہیں گے ، پی سی بی کا واضع موقف ہے کہ تیسرے ون ڈے میں نہ کھیلنا ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا ،2015ء سے انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہوجائینگی ، بھارت کے ساتھ آئندہ آٹھ سال کے دوران 6سیریز ہونگی ، آئی سی سی قوانین کی تبدیلی کے بعد محمد عامر کو رعایت مل سکتی ہے ، پوری کوشش ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ کا حصہ ہوں ، سب مل کر ان کا ایکشن درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اگلے دو سے تین دن میں دوبارہ ٹیسٹ کرائینگے ،شاہد آفریدی نے غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو آفریدی کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ، بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ، دونوں ممالک کو کہا ہے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے ، آئی سی سی کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پہلا قدم ضروری ہے ایسوسی ایٹ ممالک افغانستان اور آئرلینڈ دورہ پاکستان کی پیشکش کردی ہے دورہ سری لنکا ، بھارت بنگلہ دیش کافی کامیاب رہا دورے کے دوران تمام بورڈز کے سربراہان سے باتیں ہوئی سری نواسن سے ملاقات نہیں ہوئی ان سے ملاقات دبئی میں ہوگی ۔

بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں دونوں ممالک کو کہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے حکومت کے سیاسی تعلقات کا اثر کرکٹ پر نہیں پڑھنا چاہیے بنگلہ دیش اور بھارت نے بھی اپنی جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

شہریار خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی مخالفت کرتا ہے بھارت نے کہا ہے کہ آئی سی سی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کو بہت اہمیت دیتی ہے ہمارا بھی یہ مقصد ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں پاکستان میں 2015ء میں انٹرنیشنل ٹیمیں آنا شروع ہو جائینگی دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان حکام کی اجازت سے مشروط ہوگا ایک دفعہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھل گئے بعد میں مشکل نہیں ہوگی ۔

سری نواسن نے معاہدوں میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا تیسرے ون ڈے میں نہ کھیلنے کا فیصلہ ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا انہوں نے گزارش کی تھی کہ اگر انہوں نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو وہ نہیں کھیلے گئے مصباح الحق پر کوئی دباؤ نہیں ہے وہ ورلڈ کپ 2015ء تک ٹیم کے کپتان رہیں گے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بروڈ کا بالکل واضح موقف ہے مصباح الحق نے خود آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے ان سے غلطی ہوئی ہے آئی سی سی کے اجلاس میں محمد عامر سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے معاملہ اٹھایا تھا جس پر سری نواسن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بگ تھری کے بعد آئی سی سی کے قوانین تبدیل ہورہے ہیں انہیں رعایت مل سکتی ہے ۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں پی سی بی حکام ان کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں کہ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تو نہیں کی اگر انہوں نے خلاف ورزی کی تو ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کیلئے تمام کھلاڑی مل کر کوشش کررہے ہیں ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ کافی بہتری ہے وہ جانتے ہیں کہ کیا خرابی ہے وہ جلد ہی ٹھیک کرینگے اگلے دو سے تین دن میں دوبارہ ٹیسٹ کرائینگے امید ہے مثبت رزلٹ آئے گا ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی کا اگلا صدر پاکستان سے ہی ہوگا ۔