شاہد خان آفریدی کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات ،مصباح الحق ورلڈ کپ 2015ء کے لئے بہترین امیدوار ہیں ،ان کی کپتانی میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں ، بھرپور تعاون کرونگا ،کپتانی پھولوں کی سیج نہیں ،میری پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا گیا ، شاہد خان آفریدی ، کپتانی سے متعلق بیان ، پی سی بی نے شاہد خان آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، آفریدی کو 2ہفتوں کی مہلت ، اپنی پریس کانفرنس میں دیئے گئے بیان کی وضاحت کریں ، آفریدی کا بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، دو ہفتوں میں واضح جواب دیں ، پی سی بی

بدھ 15 اکتوبر 2014 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات ،پریس کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق ورلڈ کپ 2015ء کے لیے بہترین امیدوار ہیں ، ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرونگا ۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا گیا ۔

مصباح الحق ورلڈ کپ 2015ء میں کپتانی کے لیے بہترین امیدوار ہیں مصباح اور مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ کپتانی پھولوں کی سیج نہیں میں مصباح الحق کی کپتانی میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں اور ان سے بھرپور تعاون کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کپتان رہ چکا ہوں کپتانی پھولوں کی سیج نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کپتانی سے متعلق بیان پر ٹی 20 اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شاہد خان آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، آفریدی کو 2ہفتوں میں جواب دینے کی مہلت دے دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شوکاز نوٹس میں آفریدی سے کہا ہے کہ ان کے بیان سے کرکٹ بورڈ کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے اپنے بیان کی وضاحت دیں اور یہ وضاحت دوہفتوں کے اندر دی جائے ۔ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق یا مجھے کپتان بنانا ہے تو پہلے بتا دیں تاکہ ورلڈ کپ کیلئے اپنے آپ کو تیار کیاجاسکے ۔ واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی بیانات دے چکے ہیں جس پر پی سی بی ان سے نالاں رہی بنگلہ دیش ٹور سے واپسی پر ائرپورٹ پر بھی شاہد خان آفریدی نے کپتان کے حوالے سے کہا تھا کہ میں ذمہ داری لینے کیلئے تیار ہوں جس پر پی سی بی نے نوٹس لیا تھا ۔