نیب نے مضاربہ سکینڈل میں324.449ملین روپے کے ریفرنس داخل کرنے کی منظوری دیدی،ریفرنس میسرز اسلام ٹریڈرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خلاف ہے اور راولپنڈی احتساب عدالت میں داخل کیا جائے گا

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)قومی احتساب بیورو(نیب) نے مضاربہ کیس میں324.449 ملین روپے کے ریفرنس داخل کرنے کی منظوری دیدی ہے،ریفرنس میرز اسلامک ٹریڈرز(پرائیویٹ)لمیٹڈ کے خلاف ہے اور یہ راولپنڈی کی احتساب عدالت میں داخل کیا جائے گا،جاری پریس ریلیز کے مطابق ریفرنس مولانا عبداللہ کے خلاف منظور کیا گیا ہے،کیس کے اہم ملزمان میں عبدالرحمان اور میسرز اسلامک(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تین دوسرے ارکان شامل ہیں،ملزمان پر الزام ہے کہ وہ اسلامی سرمایہ کاری کے ذریعے کرپشن اور لوگوں کو دھوکہ دینے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ریفرنس کی چےئرمین نیب کی طرف سے نیب آرڈیننس کے تحت دئیے گئے اختیارات کے تحت ڈی جی نیب راولپنڈی نے منظوری دی،

نیب راولپنڈی کو عوام کی طرف سے650 شکایات موصول ہوئیں کہ ملزمان نے مضاربہ کاروبار کے نام پر اربوں روپے اکٹھا کیا اور چند ماہ تک منافع دیا اور اب نہ ہی وہ منافع دے رہے ہیں اور نہ اصل رقم واپس کر رہے ہیں،اس وقت نیب بیورو راولپنڈی مضاربہ سکینڈل کے اربوں روپے کے93 کیسوں کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں40139کلیم وصول ہوئے ہیں،بیورو نے اب تک1.691 ارب روپے اس سکینڈل میں برآمد کر لئے ہیں ،اب تک16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں مفتی احسان الحق،مفتی ابرارالحق،حافظ محمد نواز،معین نواز،معین اسلام،عبیداللہ،مفتی شبیر احمد عثمانی،سجاداحمد،آصف جاوید،غلام رسول ایوبی،محمد حسین احمد،حامد نواز،محمد عرفان،بلال خان بنگش،مطیع الرحمان،محمد نعمان قریشی اور سید اکثیرحسین شامل ہیں،نیب غریب متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے مضاربہ سکینڈل میں لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :