عراق میں خود کش کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) عراق کے دارلحکومت کے داخلی راستے پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے داخلی راستے پر خازیمیہ کے قریب چیک پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک ایک کار میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے،حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خازیمیہ میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :