پشاور،احتجاج رنگ لے آیا، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کا احتجاجی دھرنا موخر

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)احتجاج رنگ لے آیا تحریک انصاف کے حلقہ پی کے تھری پشاور کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے اپنا جی ٹی روڈ پشاور پر اعلان کردہ احتجاجی دھرنا موخر کر دیا اور خبر دار کیا کہ اگر ا کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج دوبارہ شروع کریں گے جس کی ذمہ داری جرگہ پر عائد ہو گی گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر اسمبلی امتیاز شاہد قریشی ،ایم پی اے شوکت یوسف زئی ،تحریک انصاف ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر یاسین خلیل اور دیگر پر مشتمل جرگہ سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج جائز مطالبات کے حق میں تھا ایک سوال کے جوجواب میں انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس ان کے گھر کا معاملہ ہے وہ اپنا احتجاج جرگہ کی ملاقات کے بعد موخر کرہے ہیں اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر تحریک انصاف رہنماؤں امتیاز شاہد قریشی و دیگر نے کہا کہ ایم پی اے جاوید نسیم کے تحفظات قیادت تک پہنچا کر معاملہ حل کریں گے یہ معاملہ حل کیا جائے گا پارٹی میں کسی قسم کا کے اختلافات نہیں ہیں ۔