سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کردیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن و سابق صدر آصف علی زرداری چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی دعوت پر لاہور گئے جہاں انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تعمیر کی جانے والی دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض موجود تھے شاندار مسجد کی تعمیر پر سابق صدر نے ملک ریاض کو مبارکباد دی۔