وزیراعلیٰ کی ہدایت پر علماء و مشائخ پر مشتمل76رکنی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کی تشکیل،صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی میں تمام مسالک سے پہلی بار خواتین کی بطور رکن شمولیت

بدھ 15 اکتوبر 2014 08:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) صوبہ پنجاب میں امن و امان کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے علماء و مشائخ پر مشتمل 76رکنی اتحاد بین المسلمین کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی اتحاد بین المسلمین کمیٹی محرم الحرام کے دوران تقاریر‘ مذہبی فرقہ ورانہ مسائل اور لٹریچر پر نظر رکھے گی اور مسلکی تنازعات کو بروقت نپٹانے میں موثر کردار ادا کرے گی۔

کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور جبکہ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی میں خواتین کو موثر نمائندگی دیتے ہوئے تمام مسالک سے ایک ایک خاتون کو بطور رکن کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی میں تمام مسالک کے علمائے کرام و مشائخ ‘ کوآرڈی نیٹر اور سرکاری ممبران شامل ہوں گے۔