برطانیہ ،خاتون کو مردہ دادی کے نام سے پراسرار ٹیکسٹ پیغام موصول

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)ایک برطانوی خاندان کو ایک پراسرار ٹیکسٹ مسیج موصول ہونے سے سخت صدمہ پہنچا جو کہ بظاہر ان کی مردہ دادی کا تھا ،جسے تین سال قبل اس کے فون سمیت سپرد خاک کیا گیا تھا۔59سالہ لیسلے ایمرسن 2011ء میں انتقال ہوا اور اسے اس کے موبائل فون سمیت اس کی بعض پسندیدہ اشیاء سمیت سپرد خاک کردیا گیا۔اس کی 22سالہ پوتی شہری کو اپنی دادی کو اس کے فون پر ٹیکسٹ میسج بھیجتی رہی ۔

(جاری ہے)

شہری کو گزشتہ ہفتے یہ جواب موصول کرکے سخت حیرت ہوئی ” میں تمہیں دیکھ رہی ہوں“۔شہری نے شیلڈز گزٹز کو بتایا کہ جب میں نے یہ پیغام پڑھا تو میں بیمار پڑھ گئی ، مجھے سخت صدمہ ہوا اور مجھے کچھ سنائی نہ دیا۔اس کے چچا نے نمبر گھمایا تو پتہ لگا کہ یہ فون کوئی شخص استعمال کررہا ہے ، جسے یقین تھا کہ شہری کی طرف سے بھیجے جانیوالے ٹیکسٹ اس کے دوستوں کی طرف سے مذاق کے پیغامات ہیں۔نئے استعمال کرنیوالے اور فون کمپنی 02 جس نے یہ نمبر دوبارہ جاری کیا ، نے معافی مانگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :