امریکہ،ایبولا مریضہ کی ہشاش بشاش ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)گزشتہ روز جاری کی جانیوالی ایک ویڈیو میں امریکہ میں ایبولا کے مرض میں مبتلاء صحت کی دیکھ بھال کرنے والی پہلی خاتون کارکن کو ہشاش بشاش اور ہنستے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔56سکینڈ کی ویڈیو میں ،جو ٹیکساس ہیلتھ بائیٹرین ہسپتال میں نرس نیناپھام کو اپنا علاج کرنیوالے معالج کے ساتھ مختصر گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

پھام کو ٹیکساس سے واشنگٹن سے عین بہر میری لینڈ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں منتقل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے ازرا تفنن کہا کہ ہر ایک میری لینڈ آئے ۔یوٹیوب ویڈیو میں جو ایک ڈاکٹر نے بنائی ہے ، میں دیکھ بھال کرنیوالی صحت کی ایک اور کارکن کو دکھایا گیا ہے جس نے مکمل ماسک اور دیگر حفاظتی لباس پہنا ہوا ہے ۔جذباتی پھام نے آنسو پونچھتے ہوئے ڈاکٹرز اور تیمارداری کرنیوالوں سے کہا کہ مجھے تم سے پیار ہے۔پھام لائبیریا کے ایک شخص تھامس ایرک ڈومکن کی دیکھ بھال پر مامور تھی جو کہ امریکہ میں تشخیص کیا جانیوالا ایبولا کا پہلا کیس تھا ، وہ آٹھ اکتوبر کو ایبولا کی مرض کی وجہ سے ٹیکساس ہسپتال میں چل بسا۔یہ ویڈیوhttps://www.youtube.com/watch?v=7e8DXyVc7Lwپر دستیاب ہے

متعلقہ عنوان :