عامر ڈوگر کا یوٹرن، پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء ) تحریک انصاف کی حمایت سے ملتان کا معرکہ جیتنے والے عامر ڈوگر نے پھر یو ٹرن لے لیا، ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ وہ آزاد رکن کے طور پر اسمبلی میں بیٹھے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا ہے اور وہ ی آزاد رکن کے طور پر رہیں گے۔گزشتہ روز کامیابی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور پارٹی قیادت کے حکم پر استعفٰی بھی دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :