شام،فضائی حملوں میں 6بچوں سمیت 14افراد ہلاک

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:04

بیروت، لبنان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)شام کی طرف سے کئے جانیوالے فضائی حملوں میں گزشتہ روز دمشق کے مشرق اور شمال کی جانب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چھ بچوں سمیت 14افراد ہلاک ہو گئے ، اس کی اطلاع سیریین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی ہے۔دمشق کے مشرق میں جسرن میں 10افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم اس تنظیم کے مطابق دارالحکومت کو شمال میں حلب سے بلانے والی شاہراہ پر واقع ہشت اور بابولین میں کئے جانیوالے حملوں میں چار بچے ہلاک ہو گئے ۔مظاہرین دو سال سے باغی حمادیہ اور وادی دیف کے علاقے میں اہم فوجی کیمپوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور فوج ان کو پیچھے دھکیلنے کے لئے فضائی حملے کرتی ہے جن میں شہری ہلاک ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :