سپین،آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو 3ملین یورو مچلکہ جمع کرانے کا حکم

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:05

میڈرڈ،سپین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)سپین کے ایک جج نے گزشتہ روز حکم دیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ روڈریگو رٹو ایک بیل آؤٹ کئے جانیوالے بینک میں مشتبہ اخراجات کی تحقیقات کئے جانے کے پیش نظر تین ملین یورو (3.8ملین ڈالر)عدالتی مچلکہ جمع کرائے ، یہ بات ایک عدالتی ذریعہ نے بتائی۔

(جاری ہے)

جج فرنینڈو اینڈریو نے یہ حکم بھی دیا کہ دوسرا ملزم میگوئل بلیسا اس کیس میں 16ملین یورو کا مچلکہ داخل کرائے ، اس کیس میں بلیسا اور رٹو کو کاجا میڈرڈ اور بنکیا گروپ میں ایگزیکٹو کے عہدے پر تعیناتی کے دوران کمپنی کے کریڈٹ کارڈوں کے ذریعہ اخراجات کرنے میں ممکنہ دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :