آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا،اوپنرز کیلئے توفیق عمر اور شان مسعود میں ٹائی ، رضا حسن ، سمیع اسلم اور عطا اللہ کی چھٹی کا امکان

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:40

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رضا حسن ، سمیع اسلم اور عطا ء اللہ ٹیم سے ڈراپ ہو سکتے ہیں جبکہ اوپنر کیلئے توفیق عمر اور شان مسعود کے درمیان ٹائی ہے۔ پی سی بی 19 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :