جرمنی ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال،ریلوے مسافروں کو مشکلات ،ہڑتال پیر تک جاری رہے گی ،جی ڈی ایل یونین کا اعلان

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:00

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)جرمنی میں ٹرین ڈرائیورز کی جانب سے نئی ملک گیر ہڑتال کی اپیل کے بعد ریلوے مسافروں کو پورے اختتام ہفتہ کے دوران تعطل ،منسوخیوں اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔جی ڈی ایل یونین نے اپنے ممبران سے اپیل کی تھی کہ وہ شام تین بجے جمعہ کے روز سے اپنے فرائض کی انجام دہی سے واک آؤٹ کریں اور ہفتہ کے روز دوپہر دو بج سے تحویل فاصلے اور علاقائی مسافر سروسز سے واک آؤٹ کریں ۔

(جاری ہے)

جی ڈی ایل کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا عمل پیر کی علی الصبح چار بجے تک جارہی رہے گا ۔یونین نے قومی ریل آپریٹر ڈوچے باہن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جاری تنخواہ کے حوالے سے مذاکرات میں روڑے اٹکا رہی ہے ، جی ڈی ایل تنخواہ میں پانچ فیصد اضافے اور ہفتے میں 73گھنٹوں کے کام کو مختصر کو کم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور اس کی شکایت ہے کہ ان مطالبات پر انتظامیہ کے ساتھ ابھی تک کوئی پائیدار مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ٹرین ڈرائیورز پہلے ہی حالیہ ہفتوں میں چار مرتبہ ہڑتالیں کرچکے ہیں جس میں تازہ ترین ہڑتال بدھ کے روز کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :