ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے درمیان پیسوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا ،ویسٹ انڈیز کا بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے سے انکار ، ٹیم آفیشلز نے بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ، پانچواں ون ڈے اور ٹی 20، ٹیسٹ سیریز نہیں ہوگی ،بی سی سی آئی کا متبادل کے طور پر سری لنکن بورڈ سے رابطہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے درمیان پیسوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پانچواں ون ڈے ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے آفیشلز نے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ویسٹ انڈیز بھارت کے خلاف دھرم شالہ میں ہونے والا چوتھا ون ڈے کھیل کر روانہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی متبادل کے طور پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کررہی ہیویسٹ انڈیز ٹیم کو 5ون ڈے، ایک ٹی20اور 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل سنجے پٹیل نے پہلے ون ڈے کے بعد ثالثی کے طورپر ٹیم اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان معاملات طے کرانے کا دعویٰ کیا تھا اور بیان دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کوکوئی خطرہ نہیں تمام معاملات طے پا گے مگر ویسٹ انڈیز ٹیم آفیشلز نے تیسرے ون ڈے کے بعد ہی تنازع حل نہ ہونے پر سیریز جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے ۔میڈیا میں یہ اطلاع بھی تھی کہ دوسرے ون ڈے میں شکست کی وجہ بھی یہی تنازع تھا ۔

متعلقہ عنوان :