نائیجیریا ،حکومت اور بوکو حرام میں جنگ بندی کا معاہد طے پا گیا، معاہدے کے تحت جنگجو تنظیم اغوا کی گئیں طالبات کو رہا کرنے کی بھی پابند ہو گی،صدارتی ترجمان

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:57

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم بوکو حرام سے ملک میں امن اور طالبات کو رہا کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام سے معاہدہ طے پانے کے حکومت کی جانب سے متعلقہ احکامات مل گئے ہیں جن کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔ دوسری جانب نائیجیرین صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جنگجو تنظیم کی قیادت کے درمیان امن مذاکرات پڑوسی ملک چاڈ میں ہوئے جس میں چاڈ کے صدر نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا اور معاہدے کے تحت بوکو حرام دہشت گردی کی کارروائیاں روکنے کے ساتھ ساتھ اپریل میں اسکول سے اغوا کی گئیں 200 سے زائد طالبات کو رہا کرنے کی بھی پابند ہو گی۔

متعلقہ عنوان :