ہانگ کانگ، پولیس نے جمہوریت کے حق میں احتجاج کے مقام کوصاف کردیا ،کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:04

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)ہانگ کانگ کی پولیس نے جمعہ کو علی الصبح شہر کے گنجان آباد مونگ کوک علاقے میں جمہوریت کے حق میں احتجاجی مظاہرے کی جگہ کو صاف کردیا اور اسے رکاوٹیں اور خیمے ہٹانے کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

مونگ کوک کی جگہ جو پولیس کے آنے کے وقت تقریباً خالی تھی، چین کے جنوبی شہر میں مکمل جمہوریت کے حق میں مظاہروں اور تقریباً تین ہفتوں کی ریلیوں کے دوران اپوزیشن گروپوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا مرکز بنا رہا ہے ۔

یہ جگہ شہر کے بڑے جزیرے پر نظارت بحریہ میں سرکاری دفاتر کے باہر احتجاج کے سب سے بڑے مقام سے ہٹ کر ہے ۔اس جزیرے پر ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نیم خودمختار شہر کے لئے آزادانہ قیادت کے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن چین کا اصرار ہے کہ 2017ء کے انتخابات کے لئے امیدوار بیجنگ کی وفادار ایک کمیٹی کی طرف سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :