قومی ہاکی ٹیم کیلئے ملائیشین ہاکی لیگ چھوڑ دی :عمران بٹ،قوم کی خاطر دس دس لاکھ کی قربانی دی ، اب پی ایچ ایف مالی امداد کرے :میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) ہاکی کھلاڑی عمران بٹ اور وقار شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے ملائیشین ہاکی لیگ چھوڑی جہاں انہیں 10 ، 10 لاکھ روپے ملنا تھے۔

(جاری ہے)

وہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران بٹ کا کہنا تھا کہ پیسے پر ملک کو ترجیح دی امید ہے پی ا یچ ایف میری کوششوں کو نظر انداز نہیں کرے گی انہوں نے پاکستان کی خاطر قربانی دی ، اب حکومت اور فیڈریشن مالی معاونت کرے۔

متعلقہ عنوان :