این ایچ اے کا رائے کوٹ اسلام آباد ہائی وے تعمیر کرنے کا منصوبہ ،ہائی وے پاک چین سرحد سے شروع ہوگی اور اسلام آباد سے ہوتی ہوئی گوادر تک جائے گی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی487 کلومیٹر طویل رائے کوٹ اسلام آباد ہائی وے تعمیر کرے گی جو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ اے ذرائع نے بتایاہے کہ ہائی وے اس لئے بھی ضروری ہے کہ چار نئے ڈیم تھاکوٹ' پٹن ' داسو اور دیامیر بھاشا اس کے نزدیک تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔رائے کوٹ اسلام آباد ہائی وے پاک چین سرحد سے شروع ہوگی اور اسے قراقرم ہائی وے سے ملایا جائے گا اور اسلام آباد سے ہوتی ہوئی گوادر تک جائے گی۔

متعلقہ عنوان :