ڈیوڈ فیرر اور اینڈی مرے نے وینا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا،وینا میں کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں فیرر نے ٹوبیاس کامکے کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:40

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) سپینش پلیئر ڈیوڈ فیرر اور اینڈی مرے نے وینا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ آسٹریا کے شہر وینا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سپینش پلیئر ڈیوڈ فیرر کا سامنا جرمن کھلاڑی ٹوبیاس کامکے سے ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ فیرر شاندار پرفارمنس دکھا کر حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ سپینش کھلاڑی کی فتح کا سکور سات پانچ ، چھ ایک رہا۔ ایونٹ کیایک اور میچ میں سکاٹش اینڈی مرے اور کینیڈا کے واسک پوسپیسل مدمقابل ہوئے۔ اینڈی مرے نے واسک پوسپیل کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار ، چھ چار سے مات دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :