وزیر اعظم نے اپنے قریبی سیاسی رفقا کو اسلام آباد طلب کر لیا، عوامی تحریک کے درمیان دھرنے سے متعلق معاملات پر تبا دلہ خیال کیا جا ئے گا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان دھرنے سے متعلق معاملات طے پانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے قریبی سیاسی رفقا کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا۔ ذرا ئع کے مطا بق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ملاقات کریں گے اور عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق معاملات طے پا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کو دھرنے کے بجائے جلسوں تک آمادہ کرنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :