پریکٹس میچ ، آسٹریلیا نے 273 رنز 8وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی، پاکستان اے نے 3وکٹوں کے نقصان پر 306رنز بنا کر 338رنز کی لیڈ حاصل کرلی ، آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس ڈولن نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 104 رنز کی اننگز کھیلی، دوسری اننگز میں احمد شہزاد 59رنز بنا کرنمایاں رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے ایک وکٹ حاصل کی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:40

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) چار روزہ پریکٹس میچ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں پر 273 رنز کے ساتھ پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی پاکستان اے نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 3وکٹوں کے نقصان پر 306رنز بنا کر 338رنز کی لیڈ حاصل کرلی ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پریکٹس میچ کے تیسرے روز کینگروز نے پاکستان اے کے خلاف 8 وکٹوں اور 273 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس ڈولن 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سٹیون سمتھ نے 58 رنز سکور کیے۔ پاکستان اے ٹیم دوسری اننگز کے لیے میدان میں آئی تو شان مسعود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اسراراللہ بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ احمد شہزاد 59 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان اے نے 3وکٹوں کے نقصان پر 306رنز بنا کر 338رنز کی لیڈ حاصل کرلی آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے ایک وکٹ حاصل کی ۔