وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے نامورعسکری تعلیمی ادارے پاکستان نیوی وار کالج لاہورکے نئے کیمپس کی عمارت کا افتتاح کیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 07:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم اسلامی جمہور یہء پاکستان محمد نواز شریف نے آج نیول کمپلیکس والٹن ، لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے نئے کیمپس کی عمارت کا افتتاح کیا۔ عمارت کا نقشہ پاکستانی ماہرین تعمیرات نے تیار کیا ہے او ر یہ عمارت اپنے مقصد اور خوبصورتی کے اعتبار سے لاہور میں قائم عمارات میں ایک نمایاں اضافہ ثابت ہوگی۔

پاکستان نیوی وار کالج کا قیام کراچی میں 1968ء میں اسٹاف اسکول کی حیثیت سے عارضی طور پر عمل میں آیا۔ بعد ازیں 1971ء میں اسے اسٹاف کالج کا درجہ دے کر کارساز کراچی میں تعمیر شدہ عمارت میں باقاعدہ طو ر پر منتقل کر دیا گیا۔ 1996ء میں پاکستان نیوی کی دفاعی ضروریات کے پیش نظر پی این اسٹاف کالج کو مال روڈ لاہور منتقل کرکے اس کا نام پاکستان نیو ی وار کالج تجویز کیا گیا۔

(جاری ہے)

بحریہ کے اس اہم ادارے کو صوبہ ء پنجاب کے قلب میں اس مقصد کے تحت لے جایا گیا کہ عوام الناس میں بحری آگاہی پید ا کرکے سمندری امور سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ اس منتقلی کا ایک اور مقصد یہ تھا کہ لاہور جو کہ پاکستان کا علمی مرکز ہے ، سے دانشورانہ اور علمی فوائد حاصل کیے جائیں تا حا ل پا کستا ن کی مسلح افواج کے تقریباً 1800 اور دوست ممالک کے 400سے زائد افسران پی این وار کالج سے گریجویشن کر چکے ہیں۔

یہ کالج اپنی نئی عمارت اور انتظامی و علمی خصوصیات کے باعث پاکستا ن کا ایک اہم فوجی اور علمی مرکز ثابت ہوگا۔ قومی اور بین الاقوامی اداروں اور جامعات کے اشتراک سے نیول وار کالج ایک بہتر ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا جو پاکستان کے بحری مفادات کو سمجھنے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے میری ٹائم سیکٹر کے فروغ میں ساز گار ہوگا۔ کالج رواں سال مئی کے مہینے میں ایک بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم منعقد کر چکا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :