آئی ایس آئی ایس کے پاس طیارہ شکن ہتھیار موجود ہو سکتے ہیں،جرمن انٹیلی جنس کا انتباہ

منگل 28 اکتوبر 2014 08:00

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)جرمنی کے انٹیلی جنس ادارے نے یقین ظاہرکیا ہے کہ شمالی عراق میں لڑنے والے دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے پاس ایئرکرافٹ شکن ہتھیار موجود ہیں جو کہ مسافر طیاروں کو مار گرا سکتے ہیں ، یہ بات ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہی ۔

(جاری ہے)

بلڈ ایم سونٹیگ اخبار نے ذرائع کا نام دیئے بغیر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بی این ڈی فیڈرل انٹیلی جنس سروس نے جرمن اراکین پارلیمنٹ کو گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر ایک خفیہ بریفنگ میں اپنے شکوک و شبہات سے متعلق آگاہ کیا ۔

بریفنگ میں بی این ڈی کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس نے خبر دارکیا ہے کہ آئی ایس جنگجوؤں کے پاس راکٹ لانچرز موجود ہیں جو انہوں نے شامی فوج کے ذخائر سے پکڑے تھے جن میں سے کچھ 1970ء کی دہائی کے ہیں جبکہ دیگر جدید ہتھیار ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کندھے پر رکھ کر چلائے جانیوالے راکٹ لانچرز کو مین پورٹیبل ایئرڈیفنس سسٹم یا مین پیڈز کے طور پر جانا جاتا ہے ، یہ روسی ساختہ تھے لیکن بلغاریہ یا چین سمیت دیگر ممالک میں شاید تیار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :