فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے، ورلڈ کپ 2015ء کیلئے آئی سی سی کا 30ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان 7 دسمبر ، حتمی سکواڈ 7جنوری تک کرنے کی ہدایت ، کونسل کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا حتمی فیصلہ دس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا، رچرڈسن ،معطل کھلاڑیوں کو سزا ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے،ورلڈ کپ 2015 میں پاک بھارت میچز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں ، دوسرے مرحلے میں ٹکٹس 6نومبر کو پیش کئے جائینگے ، پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 28 اکتوبر 2014 07:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولرمحمدعامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کے امکانات بڑھ گئے۔ دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہناتھا کہ کونسل کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا حتمی فیصلہ دس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔معطل کھلاڑیوں کو سزا ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی کرکٹ میں جلد واپسی آئی سی سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد محمد عامر آئندہ سال مارچ تک ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان سات دسمبر اور حتمی اسکواڈ کا اعلان سات جنوری تک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ دوہزار پندرہ کے میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ٹکٹس چھ نومبر سے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :