وزیر اعظم کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج کی بجائے جمعہ کے روز اڑھائی بجے دن کو ہوگا۔ وفاقی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کچھ وفاقی وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان

منگل 28 اکتوبر 2014 07:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول کے وقت تبدیل کر دیا گیاہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کے روز اڑھائی بجے دن کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں وفاقی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیرا عظم نواز شریف نے تمام وفاقی وزراء سے وزراتوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ وفاقی کابینہ میں کارکردگی کے بعد کچھ وفاقی وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔