آپریشن خیبر ون کے باعث متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ،متاثرین کو عا رضی ٹھکانوں کی تلاش میں بھی پریشانیوں کا سا منا ، آپریشن کے باعث اب تک 7 ہزار سے زیادہ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں اورکزئی ،جمرود ،باڑہ تحصیل اور پشاور میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، پولٹیکل انتظامیہ

منگل 28 اکتوبر 2014 07:48

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپریشن کے باعث قبائلیوں کی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی جاری ہے۔ متاثرین جہاں گھربار چھوڑنے پر فکر مند ہیں، وہیں عارضی ٹھکانوں کی تلاش کی فکر بھی ان کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہے۔تیراہ اور باڑہ میں آپریشن خیبر ون کے باعث متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افرادچھوٹی بڑی گاڑیوں میں اپنے سامان اورمویشیوں کو لاد کر باڑہ روڈ پہنچ رہے ہیں۔گھربار چھوڑنے اورعارضی ٹھکانوں کی تلاش کی فکر آئی ڈی پیز کو دامن گیر ہے۔ پولٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کے مطابق آپریشن کے باعث اب تک سات ہزار سے زیادہ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں اورکزئی ،جمرود ،باڑہ تحصیل اور پشاور میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے مطابق اب تک سات ہزار سے زیادہ خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔آپریشن خیبر ون سے قبل بھی خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے 70ہزار سے زیادہ خاندانوں نے چار سال پہلے نقل مکانی کی تھی۔ایف ڈی ایم اے کے مطابق آپریشن خیبر ون کے باعث نقل مکانی کرنے والے بیشتر متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ حاصل ہے۔تاہم جن متاثرین کو آئی ڈی پیز کی حیثیت حاصل نہیں۔ رجسٹریشن کے بعد انکو مکمل امداد فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :