ای سی پی کا سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط، اشتیاق احمد خان کی مدت ملازم 4 نومبر کو پوری ہوگی

منگل 28 اکتوبر 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو خط لکھ دیا، اشتیاق احمد خان کی مدت ملازم 4 نومبر کو پوری ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کیلئے گریڈ 22 کے 3 افسران کے نام مانگے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سے ایک کا انتخاب الیکشن کمیشن خود کرے گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی مدت ملازمت میں دوسری بار کی گئی توسیع 4 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔