عراق،بغداد کے جنوب میں خودکش کار بم حملہ، 24 افراد ہلاک

منگل 28 اکتوبر 2014 07:56

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)عراق میں ایک خود کش کار بم حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی چوکی سے ٹکرا دی ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت چوکی پر عراقی دستے اور شیعہ ملیشیا کے ارکان موجود تھے۔ یہ واقعہ دارالحکومت بغداد سے تیس کلومیٹر جنوب سنی اکثریتی قصبے جرف الشکر میں پیش آیا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل اس طرح کے حملوں کے پیچھے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ہاتھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :