بھارت کا جنگی جنون! فوج کو جدید طرز پر بنانے کیلئے اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کی منظوری دید ی

منگل 28 اکتوبر 2014 07:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)بھارت نے چین اورپاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی دفاعی حصول کونسل نے بحریہ کیلئے13.1ارب ڈالر کے طویل المدتی پروجیکٹ کی منظوری دی ہے جسکے تحت بھارت میں6آبدوزیں بھی تعینات کی جائیں گی جو کہ اوورسیز سے حاصل کی جائیں گی۔فوج نے کم از کم آٹھ ہزار ٹینک شکن میزائل اسرائیل سے خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ بھارت اسرائیل سے بارہ مزید نگران طیارے بھی خریدے گا۔بی جے پی کے ترجمان ساجیت یاترا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکومت ملک میں دفاعی معاہدوں کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور یہ معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :