اسرائیل فلسطینی ڈرائیور کی لاش تدفین کیلئے حوالے نہیں کریگا،خاندان کا مشروط طور پر لاش قبول کرنے سے انکار

منگل 28 اکتوبر 2014 08:00

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)اسرائیل یروشلم میں خونریز کار حملے میں ملوث فلسطینی کی لاش تدفین کے لئے حوالے نہیں کرے گا ، یہ بات پولیس نے کہی اور الزام عائد کیا کہ اس کے خاندان نے مشروط طور پر لاش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

21سالہ عبدالرحمن شلودی کو بدھ کے روز اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا جب اس نے اپنی کار کے ساتھ دو افراد کو ہلاک کردیا تھا ، عدالت کی جانب سے دی گئی شرائط کے مطابق اس کی تدفین کی تقریب میں 20کے قریب افراد نے شرکت کرنا تھی ۔

لیکن اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ شلودی کے خاندان نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان شرائط کے مقابلے تدفین نہیں کریں گے ۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ خاندان کے انکار کے باوجود وہ دہشت گرد کی لاش حوالے نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :